Edhi

6/recent/ticker-posts

وزیر اعظم کی گورنر اسٹیٹ بینک کو ایدھی کا خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نوازشریف نے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کو عبدالستار ایدھی کی
یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اشرف وتھرا نے پیر کو میٹھادر میں فیصل ایدھی سے تعزیت کی اور مرحوم کیلیے دعائے مغفرت کی، انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے عبد الستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ستار ایدھی ہفتے کے روز کراچی میں واقع سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اس کے علاوہ انہیں ذیابطیس سمیت کئی دیگر بیماریاں بھی لاحق تھیں۔

Post a Comment

0 Comments