Edhi

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

ٹوئٹر پر ’’سلام ایدھی‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

دکھی انسانیت کے مسیحا اور معروف سماجی کارکن عبدالستارایدھی کی وفات پر
پاکستان سمیت دنیا بھر کے درد مند افراد غمگین دکھائی دیتے ہیں اور ٹوئٹر پر ایدھی صاحب کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انسانیت کے مسیحا کی وفات پر اظہار افسوس کے ساتھ انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اور سلام ایدھی کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

گلریز خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے اثاثوں میں سے ایک ایدھی صاحب انتقال کرگئے۔
One of the Biggest assets of Pakistan Edhi Sahab died.. Death of Edhi sahab should never end " Rescue 15" campaign. #سلام_ایدھی
— Gulraiz Khan® (@GulraizKNiazi) July 9, 2016

ایازستی نے ایدھی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر ترین غریب آرمی ہم سے جدا ہوگیا۔
#سلام_ایدھی The Richest Poor Man Passed Away 😂 pic.twitter.com/LZ5L1tbq1J
— Ayaz Satti (@ayazsatti99) July 9, 2016
ڈاکٹر باریا بخاری کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب وہ واحد شخص تھے جن کی اولاد نہیں تھی، مگر وہ لاکھوں لاوارث بچوں کے شفیق باپ تھا۔
ایدھی صاحب وہ واحد شخص تھے جن کی اولاد نہیں تھی، مگر وہ لاکھوں لاوارث بچوں کے شفیق باپ تھے!!
#سلام_ایدھی
— Dr. Barya Bukhari (@SyedSerendipity) July 9, 2016

شہزاد وارث نے عظیم باکسر محمد علی کا قول لکھا ہے کہ دوسروں کی خدمت آپ کا زمین پر رہنے کا معاوضہ ہے۔
''Service to others is the rent you pay for your room here on Earth'' (Muhammad Ali)
#سلام_ایدھی pic.twitter.com/UC3VSJAykn
— Shehzad Waris (@Shehzad_WK) July 9, 2016

ریبیلین کے نام سے موجود ایک صارف نے 8 جولائی کو ایدھی صاحب کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Declare 8th July Edhi Day, #DieLikeEdhi #Edhi # #سلام_ایدھی pic.twitter.com/0g3DrjEHn8
— Rebellion ツ (@R_Jaffry) July 9, 2016

منظور صاحب نے ایدھی صاحب کی وصیت شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھاکہ مجھے انہی کپڑوں میں دفنا یا جائے جو میں نے پہن رکھے ہوں اورمیرے اعضا عطیہ کردیئے جائیں۔
Burry me in same clothes, donate all my body parts, make sure my clothes are distributed among others. LAST ACTS OF KINDNESS. #سلام_ایدھی
— мanXoor (@MansoorAsbak) July 9, 2016

دیبا کہتی ہیں کہ ایدھی صاحب آپ ہمارے دل میں رہتے ہیں حقیقی ہیروز کبھی نہیں مرا کرتے۔
You Live In Our Hearts…Real Heroes Never Die!!
A true legend
#سلام_ایدھی pic.twitter.com/WTb7Om8VPy
— Deba :-) (@FarahEsapzai) July 9, 2016

ہیرا نامی صارف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ خدا کی امانت خدا کے حوالے ہوگئی۔
Khuda Ke Hawale 

Post a Comment

0 Comments