Edhi

6/recent/ticker-posts

بیگم بلقیس ایدھی کے حالات زندگی

پاکستان کے عوام اور حکومت کے نزدیک ان کی خدمات نہایت قابل قدر ہیں جن کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ بھارت نے اپنی پندرہ سالہ گیتا نامی لڑکی کی دیکھ بھال کرنے پر بیگم بلقیس ایدھی کو 2015ء میں مدر ٹریسا ایوارڈ دیا، 1986ء میں رومن میگسیسی اور بعد ازاں روسی حکومت کی طرف سے لینن پیس ایوارڈ کی صورت میں شوہر کے ساتھ ساتھ ان کی خدمات کو بھی عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ 

بیگم بلقیس ایدھی 14 اگست 1947ء کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئیں بعدازاں اہلِ خانہ کے ساتھ ہجرت کر کے کراچی آبسیں۔ انہوں نے محض سولہ برس کی عمر میں عبدالستار ایدھی کے قائم کردہ اسکول سے نرسنگ کی تربیت حاصل کی۔ محنت، لگن اور جوش و جذبہ دیکھتے ہوئے انہیں اسی ادارے میں نرسنگ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ شادی کے بعد دونوں مخیرشخصیات نے بہت سے فلاحی کاموں کا بیڑہ اٹھایا اور اپنا ایک ایک پیسہ ان کے نام وقف کر دیا جن میں آج ملک بھر کے ایدھی ہومز اور جھولا کے نام سے مراکز شامل ہیں۔  

بشکریہ روزنامہ جنگ

Post a Comment

0 Comments