Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/
بین الاقوامی تنظیم ’امپیکٹ ہال مارکس‘ نے ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی والدہ بلقیس ایدھی کو دہائی کی 20 بہترین شخصیات میں شامل کر لیا۔ انسان دوست بلقین ایدھی کو ’دہائی کی بہترین شخصیات‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان اور سارک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق عالمی سطح پر ایک آن لائن رائے شماری ’دہائی کی بہترین شخصیات‘ کروائی گئی جس میں ووٹ کاسٹ کیے جارہے ہیں۔ دنیا بھر سے لوگ اس شخص کے انسان دوستی کے کارناموں کی بنیاد پر ووٹ دے رہے ہیں۔ بلقیس ایدھی عبدالستار ایدھی کی اہلیہ، ایک نرس اور پاکستان میں سب سے زیادہ فعال مخیر حضرات میں سے ایک ہیں۔ ان کی عرفیت مادر پاکستان ہے۔ بلقیس ایدھی 1947ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ ہیں اور اپنے شوہر کے ساتھ انہوں نے خدمات عامہ کے لیے 1986ء رومن میگسیسی اعزاز حاصل کیا۔ حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتياز سے نوازا ہے۔ بھارتی لڑکی گیتا کی دیکھ بھال کرنے پر بھارت نے انہیں مدر ٹریسا ایوارڈ 2015ء سے نوازا ہے۔
0 Comments