Edhi

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

حکومت کو ایدھی کا مشن جاری رکھنے کی تجویز

عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد سماجی کارکنوں نے حکومت کو مشہورہ دیا ہے
کہ وہ ایدھی کا مشن جاری رکھنے کیلیے اقدامات کرے۔ ڈان نیوز کے پروگرام دوسرا رخ میں گفتگو کرتے ہوئے سماجی کارکن جے سالک کا کہنا تھا کہ حکمران ایدھی صاحب کا خواب پورا کرنے کیلیے پاکستان کو ویلیفئراسٹیٹ بنائیں۔ ان کا کہنا تھا صرف ایک بیان سے ہم ایدھی کو خراجِ عقیدات نہیں پیش کرسکتے، لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ کل یہ ایدھی کے میشن کو جاری رکھنے کے لیے فنڈز جاری کرنے کا اعلان کرے۔

جے سالک کا کہنا تھا کہ جس طرح ایدھی کی نماز جنازہ پر ملک کے تینوں سربراہاں موجود تھے، اس سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ انسانیات اور اعمان داری کی جیت ہوئی ہے۔ اس موقع پر پروگرام میں موجود معروف سماجی کارکن طاہرہ عبداللہ نے دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ بڑھانے کیلیے نصاب میں تبدیلی کی تجویز دی۔ ان کہنا تھا کہ اگر ہمارے نصاب میں ایدھی جسیے لوگوں کا ذکر ہوگا تو ہماری آنے والی نسلیں بھی اس سے متاثر ہوگیں۔
ایک اور سماجی کارکن اور الخدمات فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالشکور نے ایدھی صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلیے انسانیت کی خدمت میں مصروف افراد کیلیے ملکی اور عالمی ایوارڈ قائم کرنے کا مشورہ دیا۔ سماجی کارکنان کا کہنا تھا کہ اگر ایدھی صاحب کا مشن بڑھانا ہے تو الفاظ کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ پروگرام میں معارف گلوکار شہزاد رائے نے بھی حصہ لیا اور عبدالستار ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم سب کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ جو کام ایدھی صاحب کررہے تھے اسے مستقبل میں کیسے اگے لے کر جایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو چاہیے کہ وہ اس مشین کو جاری رکھنے کی حمایت کریں۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکومت یہ کام کرتی ہے تو ایدھی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اس سے بہتر طریقہ اور کوئی نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ اممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی دو روز قبل سندھ انسٹیٹیوٹ آف نیورولوجی اینڈ ٹرانسپلانیٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں گردوں کے عارضے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments