Edhi

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

عمران خان نے عبد الستارایدھی کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی میرے لئے رول ماڈل تھے اور فلاحی کاموں کا جذبہ میں نے ان سے ہی سیکھا۔
 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اپنی یونی ورسٹی نمل کے لئے فنڈ ریزنگ مہم میں لندن روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی نمازہ جنازہ میں شرکت نہ کرنے پرمجھے بہت افسوس ہے، جب کینسراسپتال بنایا توعبدالستارایدھی ہی میرے رول ماڈل تھے، انھیں دیکھ کرہی میرے اندر فلاحی کاموں کا جذبہ پیدا ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت پوری قوم ایدھی صاحب کے اہل خانہ اوران کے پسماندگان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، عبدالستار ایدھی فلاح انسانیت کی اعلی مثال تھے اوران کی خدمات ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں، اللہ تعالیٰ ایدھی صاحب کے اہل خانہ اورہم سب کو ان کی رحلت کا دکھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائیں اور ایدھی صاحب کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
 واضح رہے کہ عمران خان 8 روزہ نجی دورے پر لندن گئے ہیں جہاں وہ نمل یونی ورسٹی کے لئے فنڈ ریزنگ کے ساتھ ساتھ نجی مصروفیات میں بھی شریک ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments